: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ممبئی،25اپریل(ایجنسی) ممبئی کی ایک خصوصی عدالت نے پیر کو اپنے ایک بڑے فیصلے میں سال 2006 کے مالیگاؤں بم دھماکے کیس میں آٹھ ملزمان کو بری کیا . اس دھماکے میں 37 افراد ہلاک ہو گئے تھے. ملزمان کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے سیشن جج وی وی پاٹل نے یہ
فیصلہ سنایا. بری کئے جانے پر رئیس احمد نے کہا، 'رہائی میں تھوڑی تاخیر ہوئی ہے لیکن میں خوش ہوں کہ مجھے انصاف مل گیا.' واضح رہے کہ 2006 کے دھماکے کے معاملے میں 13 لوگوں کو ملزم بنایا گیا تھا، لیکن 9 لوگوں کو ہی گرفتار کیا جا سکا تھا اور چار ملزم آج تک فرار ہیں. ان ملزمان کو سیمی سے منسلک بتایا گیا تھا.